
حیدرآباد: سوریا پیٹ ضلع کے ویلاٹور گاؤں میں پانچ نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر مسلح ڈکیتی کی۔ یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب ڈاکوؤں نے گھروالوں کو چھریوں سے ڈرا کر سات تولے سونا اور پچاس ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کوڈاڈ ڈی ایس پی سریدھر ریڈی اور اے ایس پی ناگیشور راؤ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ مزید جانچ جاری ہے۔