کیسرا کے قریب رُکی ہوئی لاری سے کار ٹکرائی دو افراد زخمی

حیدرآباد: میڑچل-ملکاجگیری ضلع کے کیسرا کے قریب ایک رُکی ہوئی لاری سے کار کے ٹکرانے کے بعد دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعرات کو کیسرا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

کیسرا پولیس کے مطابق، حادثہ وردھن اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر تیز رفتاری سے آرہی ایک ارٹیگا کار سائیڈ پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کی شناخت دساری ساکیتھ اور اندراسین ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کیسرا منڈل کے رام پلی دارا کے رہنے والے ہیں۔

زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ای سی آئی ایل کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چندرا گری میں لاری کی کار اور بائیک کو ٹکر، چار ہلاک دو زخمی

Read Next

ظہیرآباد ریلوے اوور برج پر بس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular