
حیدرآباد: سی پی آئی لیڈر اور ، ایم ایل اے کُنمنینی سمباشیوا راؤ نے کہا کہ ایسے ایم ایل اے کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جانے چاہئیں جنہوں نے استعفیٰ دیے بغیر پارٹیاں تبدیل کیں ہیں۔
پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سمباشیوا راؤ نے کہا کہ ایم ایل اے یا ایم پی منتخب ہونے کے بعد کسی دوسری پارٹی میں چلے جانا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار پر بھی زور دیا کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوری کارروائی کریں اور منحرف ایم ایل اے کو نااہل قرار دیں۔