سی وی آنند دوبارہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مقرر

سی وی آنند دوبارہ حیدرآباد پولیس کمنشر مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سینئر آئی پی ایس آفیسر سی وی آنند کو دوبارہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا اور کے سرینواس ریڈی کا تبادلہ کر کے انھیں ڈائرکٹر جنرل، ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ، اور سابق سرکاری پرنسپل سکریٹری، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (وی اینڈ ای) کے طور پر تعینات کیا۔

 

سی وی آنند جو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2023 تک حیدرآباد سی پی کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کا اسمبلی انتخابات کے دوران تبادلہ کر دیا گیا تھا اور انہیں اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

 

جن دیگر افسران کا تبادلہ یا اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ ہیں ایس وجے کمار، ایڈیشنل ڈی جی (پرسنل) اب ڈی جی اینٹی کرپشن بیورو کے طور پر تعینات ہیں۔

جبکہ مہیش مرلیدھر بھاگوت، ایڈیشنل ڈی جی (امن و قانون) اے ڈی جی (پرسنل اینڈ ویلفیئر) کا ایف اے سی رکھیں گے اور ایم رمیش آئی جی پی (پروویژننگ اینڈ لاجسٹکس) کو آئی جی پی (اسپورٹس) کے ایف اے سی کے تحت رکھا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اترپردیش: ہاتھرس میں خوفناک سڑک حادثہ، 17 افراد ہلاک 18 زخمی

Read Next

رچہ کونڈہ پولیس نے فیک جاب ریکیٹ کاکیا پردہ فاش، تین گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular