
حیدرآباد: مشرقی گوداوری ضلع میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کے دو طلباء المناک موت ہوگئی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ پر دیوان چیروو کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری نے کنٹرول کھو دیا اور پیچھے سے ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
مہلوکین کی شناخت 20سالہ رونکی پروین کمار ساکین ضلع سریکاکولم اور 19 سالہ چنتا کارتک ساکین ضلع پالناڈو کے طور پر ہوئی ہے، دونوں GITAM کالج کے طالب علم تھے۔
اس خوفناک حادثے نے ان کے اہل خانہ کو گہرے غم میں ڈال دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔