
جنگاؤں ضلع میں منگل کو ایک لاری کی آر ٹی سی بس سے ٹکر سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پالکورتھی منڈل میں واویلا اور مالم پلی کے درمیان موڑ کے قریب پیش آیا۔
۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
One Comment
[…] جنگاؤں: آرٹی سی بس اور لاری میں تصادم 2 ہلاک متعدد زخمی […]