انجینئرنگ کالج کے ویمن ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد طالبات کا احتجاج

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے گڈلاواللیرو انجینئرنگ کالج میں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے۔ خفیہ کمیرہ سے لئے گئے 300 تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو گئیں، جس سے طلباء میں غم و غصہ پھیل گیا۔

یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت سامنے آیا جب کئی لڑکیوں کو ہاسٹل کے واپش روم میں خفیہ کیمرے ملے۔ اس معاملے پر طلباء نے شام 7 بجے سے احتجاج شروع کیا، جو رات کے بعد اگلی صبح تک جاری رہا۔احتجاجیوں نے ذمہ داروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے بوائز ہاسٹل میں رہنے والے سینئر بی ٹیک طالب علم وجے کمار کو اس واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے حصے کے طور پر اس کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق خواتین کے ہاسٹل کے واش روم سے 300 تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئی تھیں، جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ یہ ریکارڈنگ کچھ طالب علموں نے وجے کمار سے خریدی ہیں۔

احتجاج میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ اور لڑکیوں پرائیوسی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ شامل ہوئے۔ پولیس اس بات کی شناخت کے لیے سرگرمی سے تفتیش کر رہی ہے کہ کیمرے کس نے لگائے اور کون ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر نےکیا تلنگانہ کو ’’بلڈوزر راج‘‘ میں تبدیل کرنے پر کانگریس کو خبردار۔

Read Next

سی ایم چندرابابو نائیڈو نے انجینئرنگ کالج میں خفیہ کیمرے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular