
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ کانگریس قائدین پر کرناٹک میں بڑے والمیکی اسکام سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ‘ایکس ‘کے ذریعہ سوال کیا کہ والمیکی کارپوریشن کی رقم 45 کروڑ روپے حیدرآباد کے 9 لوگوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی اور وہ کن لوگوں کے کھاتے تھے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈور کھینچی گئی تو تلنگانہ کانگریس کا پورا چکر منظر عام پر آئے گا۔
کے ٹی آر نے شک ظاہر کیا کہ تلنگانہ کانگریس نے ایسا لگتا ہے کہ اس رقم کو گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں خرچ کیا تھا۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ حکومت سے کئی سوالات کئے ۔ V6 بزنس کا مالک کون ہے اور انہوں نے اس اکاؤنٹ میں 4.5 کروڑ روپے کیوں ٹرانسفر کیے؟ وہ بار اور سونے کی دکانیں کون ہیں جنہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران حیدرآباد میں نقدی نکالی؟ ان کا کانگریس پارٹی سے کیا رشتہ ہے؟ اس اسکینڈل سے حیدرآباد کے بہت سے تعلق ہونے کے باوجود تلنگانہ کانگریس کے قائدین کی حفاظت کون کررہا ہے؟
کرناٹک کے وزیر ستیش جارکھی ہولی کا کہنا ہے کہ اگر سدارامیا کو ہٹایا گیا تو تلنگانہ کانگریس کی حکومت گر جائے گی۔ کے ٹی آر نے سوال کیا کہ ۔ کیا کرناٹک کانگریس پارٹی اور تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ساتھ والمیکی کا رشتہ ایک گھوٹالہ ہے؟ کے ٹی آر نے راہل گاندھی سے اس اسکام پر اپنا منہ کھولنےکا مطالبہ کیا۔
✳️ కర్ణాటకలో జరిగిన భారీ వాల్మీకి కుంభకోణంతో తెలంగాణ కాంగ్రెస్ నాయకులకు లింక్!
✳️ హైదరాబాద్లోని 9 మంది బ్యాంకు ఖాతాదారులకు వాల్మీకి కార్పొరేషన్ డబ్బు రూ. 45 కోట్లు బదిలీ చేశారు. అవి ఎవరి అకౌంట్లు?
✳️ "V6 బిజినెస్" యజమాని ఎవరు, ఈ ఖాతాకు రూ. 4.5 కోట్లు ఎందుకు బదిలీ చేశారు?
✳️… pic.twitter.com/0X1DiQIh4b
— KTR (@KTRBRS) August 25, 2024
یہ بھی پڑھیں:
ہریش راؤ نے ڈینگو اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے پر کانگریس حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
One Comment
[…] والمیکی اسکینڈل سے تلنگانہ کانگریس قائدین کا تعلق۔ سوش… […]