
اننت پور: لاری سے کار کی ٹکر سے دو خواتین سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بدھ کو آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے تادپتری منڈل میں ونگونورو کے قریب پیش آیا۔ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ، شدید زخمی ایک اور فرد ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ پرتاپ ریڈی اور 22 سالہ پرمیلا ساکین تادپتری کے طور پر کی گئی ہے، اس کے ساتھ 45 سالہ وینکٹا لکشمی نام کی ایک اور خاتون شامل ہیں۔ حادثے کے وقت کار کڑپہ سے تادپتری کی طرف جا رہی تھی کہ ونگنورو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انکاپلی : کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے 16 ہلاک، 50 زخمی