سائبرآباد پولیس نے 4.65 کروڑ روپئے مالیت کی ہیروئن ضبط کی۔اور آٹھ افراد گرفتار

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے گچی باؤلی میں چھاپہ مار کر 8 افراد کو گرفتار کرکے 4.34 کروڑ روپئے کی 620 گرام ہیروئن کے ساتھ ساتھ کاریں موبائیل فونس اور دیگر اشیا ضبط کی ہے۔

ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) مادھا پور ٹیم اور رائےدرگم پولیس نے ٹیلی کام نگر، گچی باؤلی میں ایک دکان پر مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس نے تین مبینہ سپلائرز کو گرفتار کیا جو پانچ صارفین کو منشیات فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے مبینہ سپلائی کرنے والوں کی شناخت منگلا رام چودھری، دنیش چودھری اور گنیش چودھری کے طور پر کی ہے۔ صارفین کی شناخت نیتن گرجر، پرکاش چودھری، جیواترام وسنارام دیواسی، پرکاش چودھری اور بنارام چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔

آپریشن کے دوران، پولیس نے دو کاریں، ایک ہنڈائی کریٹا اور ایک مہندرا ایکس یو وی500، آٹھ موبائل فونز کے ساتھ، جن کی مالیت 31.4 لاکھ روپے ہے ضبط کئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہیروئن راجستھان کے رہنے والے ساور جھاٹ نامی شخص نے فراہم کی تھی جو اس وقت مفرور ہے۔ دو دیگر ملزمان، رمیش چند اور سریش، جو مبینہ طور پر سپلائرز کے ساتھ کام کرتے تھے، شہر کے ایک ہوٹل سے فرار ہو گئے اور ان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ سائبرآباد کے پولس کمشنر اویناش موہنتی نے ایس او ٹی مادھاپور ٹیم اور رائےدرگم پولیس کے کام کی ستائش کی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع پولیس کو دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریونت ریڈی نے بی آر ایس۔بی جے پی کے انضمام کی پیشین گوئی کی، کے سی آر کو گورنر کا عہدہ

Read Next

دلت خاتون نے وقارآباد پولیس پر لگایا تشدد کرنے کا الزام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular