
گدوال: جوگولمبا گدوال ضلع کے انڈاویلی منڈل میں قومی شاہراہ 44 پر ایک لاری کے آٹورکشا سے ٹکرانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، اور 17 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ایک خاتون، جس کی شناخت لکشمی دیوی کے نام سے ہوئی، موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، جب کہ 17 دیگر شدید زخمی ہیں۔ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر 108 ہائی وے ایمبولینس کے ذریعے کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرین، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے ٹنڈراپاڈو گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ڈیلی اگریکلچر لیبر ہیں جو انڈاویلی منڈل کے کنچوپاڈو گاؤں جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور ضابطہ کی کاروائی کی۔