
ہنمکنڈہ:ایک عاشق جوڑے کی پیر کو تالاب سے لاشیں ملیں۔ وردھنا پیٹ اے سی پی امباٹی نرسیا کے مطابق ہنمکنڈہ ضلع پدا پلی کے رہنے والے تیس سالہ دلیپ، اور 25 سالہ انجلی دونوں کچھ سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ دلیپ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ اس خوف سے کہ اگر یہ بات گھر والوں کو معلوم ہوجائے تو جھگڑا ہو گا۔ اس لئے دونوں نے رائے پورتی منڈل کے تالاب میں خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔
اتوار کے دن دلیپ اپنی بائیک پر ریا پرتی منڈل کے رام چندر تالاب پہنچا۔ انجلی کے ہیڈ بیگ میں دونوں نے اپنے موبائیل فونس اور آدھار کارڈ رکھ کر بائیک پر بیگ لگادیا۔ اس کے دونوں نے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔
پیر کےدن بکریاں چرانے والوں نے تالاب میں لاشیں تیرتی ہوئی دیکھ کر مقامی عوام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر وردھناپیٹ اے سی پی امباٹی نرسیا تالاب پر پہنچے۔ بائیک پر موجود بیگ کی تلاشی لی۔ بیگ میں موجود آدھار کارڈ سے مہلوکین کی شناخت کی۔ اےسی پی نے بتایاکہ کلوز ٹیم لاشوں کا معائنہ کیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کیا گیا۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
میڑچل : ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت