
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے پیر کو گولکنڈہ قلعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فول پروف انتظامات کو مناسب طریقے سے یقینی بنائیں۔ اس سال کی یوم آزادی کی تقریبات کی مرکزی توجہ ثقافتی ٹولوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی، جو اپنے روایتی ملبوسات میں ریاست کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش کریں گے۔
محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر ہری کرشنا کے مطابق، گسادی، کومو کویا، لمباڈی، ڈپلو، اوگو ڈولو، کولاتم، بونال کولاتم، بھنڈلا جمیڈیکل، چنڈو یکشا گانم، کرراسامو، کچی پوڈی، بھرتنا جیسے مختلف فن پاروں کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں شرکت اپنے فن کو پیش کریں گے۔ پیرنی، اور ناگارہ بھیری تقریبات میں شرکت کریں گے۔
مزید برآں، مختلف اسکولوں کے بچوں کو تقریب میں مدعو کیا جائے گا تاکہ ان میں حب الوطنی کا جذبہ جگایا جا سکے۔ چیف سکریٹری نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے سیکورٹی اور ٹریفک کے مناسب انتظامات کریں۔ تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو کہا گیا کہ وہ اس تقریب کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے لیے آپسی تال میل سے کام کریں۔ اس موقع پرڈی جی پی جتیندر، اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج، ڈائرکٹر پروٹوکول وینکٹ راؤ، سی آئی پی آر ہنومنت راؤ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: