ایم بی بی ایس داخلوں کے لیے تلنگانہ میں نئے قوانین۔ جی او 33 میں ترمیم کرنے ہریش راؤ کی مانگ

حیدرآباد: سابق وزیر اور سدی پیٹ ، ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے ایم بی بی ایس کورس کے داخلوں سے متعلق گورنمنٹ آرڈر (جی او) نمبر 33 جاری کرنے پر تنقید کی۔ نئے جی او کے مطابق ایسے طلبا جو اپنی انٹرمیڈیٹ تعلیم سے پہلے ریاست میں چار سال تک تعلیم حاصل کی ہے تو انہیں مقامی سمجھا جائے گا۔ پچھلے قاعدے کے مطابق طلباء کو پچھلے سات سالوں میں سے کم از کم چار سال تک تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔

 

ہریش راؤ نے نئے اصول پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا تلنگانہ کے طلباء جنہوں نے دو سال تک کسی دوسری ریاست میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی ہے یا طویل مدتی کوچنگ کی ہے انہیں غیر مقامی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ کے بہت سے طلباء نے دیگر ریاستوں اور ممالک میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے اور نئے اصول کے تحت انہیں پوسٹ گریجویٹ نشستوں کے لیے غیر مقامی تصور کیا جائے گا۔ یعنی تلنگانہ میں پیدا ہوئے لیکن چار سال ریاست کے باہر رہے تو آپ غیر مقامی ہوجائیں گے؟

 

ہریش راؤ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمل ناڈو کی طرز پر قوانین بنائے، جہاں طلباء کو چھ سے دسویں جماعت تک مقامی طور پر تعلیم حاصل کرنی چاہیے اور ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے کے لیے ان کے والدین کے پاس مستقل رہائش ہو۔ کرناٹک اور کیرالہ کے اپنے اپنے ضابطے ہیں۔ اور تلنگانہ کو بھی اپنے قوانین کی ضرورت ہے۔

 

ہریش راؤ نے تجویز پیش کی کہ چیف سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ایک ایسی پالیسی بنائی جائے جو تمام تعلیمی اداروں کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے دس سال تک پرانا طریقہ جاری رکھا کیونکہ پارلیمنٹ ایکٹ کے مطابق حیدرآباد مشترکہ دارالحکومت تھا۔ دس سال کی مدت ختم ہونے کے باوجود، ریاستی حکومت نے پرانا طریقہ جاری رکھا، صدر جمہوریہ کے پرانے حکم کے صرف پہلے پیراگراف کو برقرار رکھا اور باقی کو چھوڑ دیا۔

 

سابق وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بی آر ایس دور میں، مقامی لوگوں کے لیے 95% ملازمتوں کو یقینی بنانے کے لیے ایک اصول متعارف کرایا۔ اب، مقامی لوگوں کو 95 فیصد داخلہ دینے کے امکان کے باوجود، حکومت اس مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

 

بی آر ایس لیڈر نے جی او 33 میں فوری ترامیم کا مطالبہ کیا اور اس معاملے ایک آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس انتظامیہ ہوا میں موم بتی کی طرح ہے اور اس نے میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی کارروائیوں پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے اور جی او میں ترمیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر نے بی آر ایس کے بی جے پی میں انضمام کی تردید کی، جھوٹی رپورٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

راجیہ سبھا کی 12 خالی سیٹوں کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخاب کا کیا اعلان، 3 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ، تلنگانہ میں ایک سیٹ پر الیکشن

Read Next

جڑچرلہ اقلیتی رہائشی اسکول کے طلبا فوڈ پوائزننگ کا شکار، 40 سے زائد طلباء ہوئے بیمار

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular