حادثہ کے بعد نیشنل ہائی وے پر پڑے کانچ کی پولیس نے کی صفائی

شاباش پولیس فرینڈلی پولیس

حیدرآباد وجے واڑہ قومی شاہراہ پر چوٹوپُل کے مقام پر دو لاریاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں بیئر کی بوتلیں اور پیاز سڑک پر بکھر گئے۔ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

حادثہ کی وجہ سے قومی شاہ راہ پر بیئر کی بوتلیں بکھر گئیں اور سڑک پر شیشہ اور کانچ بھکر گئے۔ مصروف سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا ۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے لاریوں کو بیچ سڑک سے ہٹایا۔ اور سڑک پر بکھری کانچ کی صفائی پولیس عملے نے خود کی اور شیشے کے ٹکروں کو پولیس عملے نے تیزی سے ہٹایا اور ٹریفک کو تیزی سے بحال کیا۔ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر راہگیروں نے پولیس کی ستائش کی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ پیاز سے لدی لاری کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور حیدرآباد-وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر یادادری بھواناگیری ضلع کے چوٹوپُل کے قریب بیئر کی بوتلوں سے لدی لاری سے ٹکراگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

غیرمجاز قبضوں پر جی ایچ ایم سی کی موسیٰ رام باغ سے دلسکھ نگر تک انہدامی کاروائی

Vinkmag ad

Read Previous

پپرس اولمپکس میں بھارت کو ملا تیسرا میڈل:شوٹر سوپنل کسالے نے کانسے کا تمغہ جیتا

Read Next

بارش سے مٹی کا مکان منہدم ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular