حیدرآباد: محکمہ پولیس میں بھرتی کے خواہشمندوں کا دلسکھ نگر میں احتجاج ، جی او 46 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: محکمہ پولیس میں  ملازمت کے خواہشمند  نوجوانوں نے بدھ کی رات دلسکھ نگر میں جی او 46 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

کانسٹیبل کی نوکری کے خواہشمند دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن پر جمع ہوئے اور ایک ریلی نکالی۔ بعد ازاں وہ حکومتی حکم کے خلاف سڑک پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

احتجاجیوں نے کانگریس حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور جی او 46 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے احتجاج کو روکنے کے لیے اضافی نفری کو موقع پر پہنچا دیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو مصروف سڑل سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کیا۔

4 اپریل 2022 کو جاری کردہ جی او 46 کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے، مختلف کیڈرز میں کسی بھی وقت براہ راست بھرتی کے ذریعے پُر کی جانے والی95 فیصد آسامیاں ان کے حق میں محفوظ ہوں گی اور ہر ایک علاقہ کے زونل میں مقامی امیدواروں کےلئے مختص کی جائیں گی۔

تلنگانہ بھر میں بی آر ایس کا احتجاج، سی ایم سے معذرت خواہی کی مانگ، بحث کیلئے اسمبلی میں تحریک التواء پیش

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ بھر میں بی آر ایس کا احتجاج، سی ایم سے معذرت خواہی کی مانگ، بحث کیلئے اسمبلی میں تحریک التواء پیش

Read Next

سپریم کورٹ نے سنایا تاریخی فیصلہ،ایس سی اور ایس ٹی میں ذیلی درجہ بندی کی ملی منظوری،

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular