جشنو دیو ورما نے تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا

حیدرآباد: جشنو دیو ورما نے بدھ کو تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس آلوک ارادے نے انہیں حلف دلایا۔ حلف لینے کے بعد سی ایم ریونت ریڈی، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادے نے پھول پیش کیے اور انہیں مبارکباد دی۔

حلف برداری تقریب میں مرکزی وزیر کشن ریڈی،تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور کئی وزراء نے شرکت کی۔ بعد ازاں کشن ریڈی سمیت کئی وزراء نے گورنر کو پھول پیش کئے اور انہیں مبارکباد دی۔ اس کے بعد گورنر نے پولیس کی سلامی لی۔

دریں اثنا، جشنو دیو ورما 2018 سے 2023 تک تریپورہ کے نائب وزیر اعلی کے طور پر کام کیا۔ اس سے قبل وہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق تریپورہ کے شاہی خاندان سے ہے۔ وہ 1990 میں بی جے پی میں شامل ہوئے جب رام جنم بھومی تحریک کے دوران پارٹی مشکل حالات میں تھی۔ تب سے وہ اس پارٹی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تریپورہ حکومت میں انہوں نے بجلی، دیہی ترقی، پنچایت راج، مالیات، منصوبہ بندی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ماحولیات کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ، کیجریوال منیش سیسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

Vinkmag ad

Read Previous

دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ، کیجریوال منیش سیسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

Read Next

بہار میں 5 سالہ لڑکا بندوق اٹھا کر اسکول لے گیا، ایک اور طالب علم کو گولی مار دی۔

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular