
کُتہ گوڑم : ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے نے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد کُتہ گوڑم قصبے کے بڈی گڈا علاقے میں بیٹے نے بھی خودکشی کر لی۔ جمعہ کی رات پیش آنے والا یہ واقعہ ہفتہ کو منظر عام پر آیا۔
بتایا جار رہا ہےکہ24 سالہ نوجوان ونے کمار پاسی نے اپنی ماں55 سالہ تلجا کماری پاسی کے سر پر لوہے کی سلاخ حملہ کرکے قتل کر دیا۔ خاتون حالت نیند میں تھی۔ تلجا کماری صبح دیر تک گھر سے باہر نہیں نکلی تو اس کی پوتی گھر پہنچی۔ گھر کا دروازہ اندر سے کھلا تھا، اس نے لاشیں دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں
یہ دیکھ کر وہ گھبرا ئی اور واپس اپنے گھر جاکر والدین کو یہ بات بتائی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ونے کمار پچھلے کچھ دنوں سے پریشان تھا۔
چھ ماہ قبل وہ ضلع کے پالونچا میں ایک بیکری میں کام کرتا تھا اور اب بے روزگار تھا۔ خاتون اور اس کے بیٹے کی دیکھ بھال سابق کونسلر جی روی شنکر کرتے تھے،جو خاتون کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر کُتہ گوڑم ڈی ایس پی شیخ عبدالرحمان اور تھری ٹاؤن کے سی آئی شیوا پرساد موقع پر پہنچ گئے۔ تھری ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: سافٹ ویئر ملازم نے دُرگم چیروو میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی