
نلگنڈہ: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ہندوستانی فوج کا ایک سپاہی آسام میں خدمات انجام دیتے ہوئے فوت ہوگئے۔ متوفی 24 سالہ اریتی مہیش کا تعلق ضلع نلگنڈہ کے انمولا منڈل کے مداری گوڈیم سے تھا۔
مہیش، گزشتہ ڈیڑھ سال سے آسام میں تعینات تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش بیمار ہو گئے تھے اور ہسپتال میں داخل کئے گئے۔ اور کل رات ان کا انتقال ہو گیا۔
مہیش کی موت کی اطلاع ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی طرف سے والدین تک پہنچتے ہی گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ آسام حکومت ان کی میت کو نلگنڈہ بھیجنے کے انتظامات کر رہی ہے۔