بجٹ میں کسانوں کیلئے خوشخبری، مختلف اسکمیوں کا اعلان

حیدرآباد: وزیرخزانہ بھٹی وکرامارکا نے بجٹ میں کسانوں کو خوشخبری سنائی۔ اور زراعت کے شعبے کو مزید منافع بخش بنانے کے مقصد سے مختلف فلاحی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بے زمین کسانوں کو سالانہ 12 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے اپنی بجٹ تقریر میں واضح کیا کہ حکومت اس سال سے اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کسانوں کو پیدوار کی مناسب قیمت فراہم کرنے کی نیت سے باریک دھان کی 33 اقسام کے لیے 500 روپے فی کوئنٹل بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔۔ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ باریک قسم کا دھان اگانے والے کسانوں کے لیے یہ معاشی دیاجائے گا ۔

ریاستی حکومت مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اسکیم میں شامل ہورہی ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اس بیمہ اسکیم کے تحت کسانوں کی طرف سے پریمیم کی رقم ادا کرے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے سی آر نے کانگریس حکومت کے بجٹ کو گیس ،عوام دشمن،مخالف فلاح و بہبود کے قرار دیا

Read Next

اندر اماں مکانات کی تعمیر کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular