حیدرآباد بجلی کنکشن کٹ کرنے پر برہم نوجوان نے کی الکٹرک سٹی عملے کی پٹائی

حیدرآباد کے علاقہ صنعت نگر میں برقی بل ادا نہ کرنے کا تنازعہ پُرتشدد موڑ اختیار کرگیا ۔۔ محکمہ بجلی کے ملازم میٹر ریڈر، اور لائن انسپکٹر نے صنعت نگر کبیر نگر کے موتی نگر میں رامول کے گھر پہنچے اور زیر التوءبل 6,858 روپے بل کی وصولی پر زور دیا۔ رامولو نے بل کی ادائیگی سے انکار کردیا۔ گنیش نے گھر کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی۔

محکمہ برقی کے ملازم کارروائی پر رامولو کا 19 سالہ بیٹا مرلی دھر راؤ برہم ہوگیا۔ اور سائی گنیش پر مُکوں کی برسات کردی، مرلی دھر ایک تربیت یافتہ کک باکسر ہے۔

مقامی افراد اورمرلی دھر کے رشتہ داروں نے بیچ بچاو کیا۔ محکمہ بجلی کے ملاز پر حملہ کرنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی۔ زخمی سائی گنیش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اسکی مرہم پٹی کی گئی۔ صنعت نگر پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔ جانچ شروع کر دی ہے۔ الیکٹرسٹی ایمپلائز یونین نے حملہ کی مذمت کی ۔ حملہ آوار پر سخت کاروائی کی مانگ کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

“ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں، سر!”: سرسلہ میں اپنے محبوب استاد کو طلباء کی جذباتی الوداعی

Read Next

عمان کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے 8 ہندوستانی عملے کو بحفاظت بچا لیاگیا،1 ہندوستانی شہری کی لاش برآمد/4658

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular