
راجنا سرسلہ: تلنگانہ بھرمیں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست کے ضلع راجنا سرسلہ میں واقع کشن داس پیٹا پرائمری اسکول میں ایک ٹیچر کو طلبا نے جذباتی الوداع کہا۔ طلباء اپنے پیارے استاد سرینواس کو الوداع کہتے وقت اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔ 10 سال تک ایک ہی اسکول میں درس و تدریس کی خدمت انجام دینے کے بعد، سرینواس کا دوسرے اسکول تبادلہ کر دیا گیا۔
طلبا اپنے فیورٹ ٹیچر کے تبادلہ سے غمزدہ ہوگئے اوران کے طلباء کا دل ٹوٹ گیا۔ جیسے ہی سری نواس جانے کی تیاری کر رہے تھے، طلباء، اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، طلبا ٹیچر سے لپٹ گئے، آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ التجا کرتے ہوئے، کہا “ہمیں چھوڑ کر مت جایئے، سر!”
یہ دل کو چھو لینے والا منظر سرینواس کے اپنے طلباء کے ساتھ گہرے بندھن اور ان کی زندگیوں پر اس کے اثرات کا ثبوت تھا۔ اس موقع پر دیگر اساتذہ اور عملے کو بھی روتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سرینواس نے اسکول کی پوری کمیونٹی پر کیا گہرا اثر ڈالا۔ شاید اسی لئے بچوں کو اپنے استاد سے لگاو تھا، انس تھا۔
ایک اچھا استاد اہنے طلبا اور سماج کو بہت اچھا بناتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کھلا پلا کر بڑا کرتے ہیں، لیکن انکی ذہنی تربیت استاد ہی کرتا ہے۔ آج کل کے مفاد پرست دور میں ایسے استاد کم ہی ملتے ہیں جو اسکول کے بچوں کو اپنے بچوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ اور علم پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
اسی لئے شاعر نے کہا ہے۔
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
మమ్మల్ని వదిలి వెళ్లకండి సార్
రాజన్న సిరిసిల్ల – ఎల్లారెడ్డి పేట మండలం కిషన్ దాస్ పేట ప్రాథమిక పాఠశాలలో 10 ఏళ్లు పాఠాలు చెప్పిన ఉపాధ్యాయుడు శ్రీనివాస్ పాఠశాల నుండి బదిలీ అయ్యాడు.
పిల్లలతో మమేకంగా ఉన్న శ్రీనివాస్ పాఠశాలను విడిచి వెళ్తున్నప్పుడు, విద్యార్థులు మమ్మల్ని వదిలి… pic.twitter.com/PsISh6GftO
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) July 19, 2024