
عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر کی علی بن ابی طالب مسجد کے قریب فائرنگ میں 6 پاکستانی افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی۔
تین حملہ آوروں کو مار گرایا
عمانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو مار دیا گیا، فائرنگ کے واقعے میں چار پاکستانیوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیا رپوٹ کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق حملے میں زخمی پاکستانی عمان کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ سفارت خانے میں زخمیوں اور اہلخانہ کی رہنمائی کےلیے ہاٹ لائن بھی بنادی گئی ہے۔پاکستانی پی ایم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔
حملہ کے بعد امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کیا اور آج کے لیے تمام ویزہ سروسز منسوخ کر دی گئیں ہیں۔