
سوریاپیٹ : تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے کلکٹر تیجس نند لال پوار کچھ دیر کیلئے استاد بن گئے۔انہوں نے ضلع میں کئی ماڈل اسکولس اور جونیرکالجس کا معائنہ کیا۔کلکٹرنے گریڈی پلی منڈالکندرا کے جونیر کالج میں طلبہ کی کلاس لی۔
کلٹر نے 35 منٹ تک انٹر فرسٹ ایئر کے طلباء کو فزکس کے نصاب سے واقف کروایا۔ ساتھ ہی انہوں نے مشکل فارمولوں کو کیسے یاد رکھیں..؟ چیزوں کو آسانی سے کیسے سمجھیں یہ طریقہ بتایا۔ان کی کلاس میں طلبہ نے دلچسپی سے فارمولوں کو سمجھا۔