
حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ان تبصروں پر تنقید کی کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بے روزگاری وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی تلنگانہ میں برسراقتدار ہے کیا آپ میں عثمانیہ یونیورسٹی جانے کی ہمت ہے؟’ انھوں نے پوچھا کہ کیا راہول گاندھی عثمانیہ یونیورسٹی جا کر بے روزگاروں سے ان کے مسائل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں ؟
بنڈی سنجے نے شمش آباد کے قریب ملیکا کنونشن میں منعقدہ بی جے پی کی توسیعی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ چھ ضمانتوں کے نام پر کانگریس نے عوام کو جو دھوکہ دیا ہے عوام نے اسے محسوس کرتے ہوئے بی جے پی کو 8 پارلیمانی حلقوں میں کامیابی دلائی ہے۔
بندی سنجے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بے روزگاری وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے سات مہینےبعد،ایک بھی نوکری نہیں دی گئی۔ مودی روزگار میلے سے 10 لاکھ نوکریاں دے رہی ہے اس کے باوجود راہول گاندھی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بے روزگاری وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔جو شرم کی بات ہے
بنڈی سنجے نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام اور بی جے پی کا آپس میں اٹوٹ رشتہ ہے۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں لکشمن کی قیادت میں 4 ایم پی سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پچھلے انتخابات میں 8 ایم پی اور 8 ایم ایل اے سیٹیں جیت کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کانگریس کا متبادل ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے یقین نہیں کیا کہ اگر مودی حکومت دوبارہ آئی تو وہ تحفظات ختم کر دیں گے۔اور آئین کو تبدیل کر دیں گے۔ کانگریس کے جھوٹے پروپیگنڈہ پر بھروسہ نہیں کیا گیا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کی محنت کی وجہ سے ہی اقتدار ملا ہے۔