
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی، اور مرکزی وزرا سے ملاقات کی۔ ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے تلنگانہ تلنگانہ کے مسائل پر نمائندگی کی۔ اور نئی ریاست کی ترقی میں مرکزی حکومت سے تعاون طلب کیا۔
ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست کی تشکیل کے وقت کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی مانگ کی۔ جنوبی ہند کی اہم ریاست کے پنڈنگ مسائل کو دور کرنے کی اپیل کی۔ تنظیم جدید قانون کی عمل آواری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔۔ اس ملاقات میں تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرا مارکا بھی شامل تھے۔