
شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ سُرارم میں شراب کی دکان کے قریب مشتبہ حالت میں ایک شخص کی لاش پائی گئی۔یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔اس لاش کی شناخت نہیں ہوسکی جو شراب خانہ کے قریب پڑی ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ شخص شام میں شراب خانہ پہنچا تھا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔