متحدہ اے پی کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو مرکزی جی وزیر کشن ریڈی کا خراج

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈی سرینواس کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ڈی سرینواس کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں آنجہانی لیڈر کے ساتھ اسمبلی میں کام کرنے کا موقع ملا۔وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ڈی سرینواس، پارٹیوں سے قطع نظر تمام کے قریب تھے۔انہوں نے ہمیشہ کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہیے۔

ڈی سرینواس نے 2004 میں پی سی سی صدر کی حیثیت سے کانگریس کو اقتدار میں لایا۔انہوں نے تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے میں اہم کردارادا کیاتھا۔

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے بھی ڈی سرینواس کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔او ر انھیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی سرنیواس بی جے پی لیڈر اور نظام آباد رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے والد ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر سابق پی سی سی صدر ڈی سرینواس چل بسے

Read Next

کے سی آر اور کے ٹی آر نے ڈی سرینواس کو پیش کیا خراج عقیدت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular