تلنگانہ کے بھونگیرضلع میں کار حادثہ۔ایک شخص ہلاک، دو زخمی

Two youths killed in road accident

یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب ضلع کے شاہ راجی پیٹ علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار،سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں گھس پڑی۔

اس حادثہ میں آئلیانامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ کارمیں سواردیگر دو افرادشدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت آمولیا اور کویتا کے طورپر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد الیرو کے سرکاری اسپتال میں پہنچائی گئی جس کے بعد بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی سرینواس اے پی کے ایڈوکیٹ جنرل مقرر

Read Next

میڈی گڈہ بیریج کے 20 ویں دروازے کو ہٹانے کا عمل شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular