چھتیس گڑھ میں انکاونٹر ، 8 نکسلی ہلاک، ایک فوجی شہید

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ریاست کے 4 اضلاع نارائن پور، کونڈاگاؤں، کانکیر اور دنتے واڑہ میں آپریشن چلایا جا رہا ہے۔اسی دوران، نارائن پور میں نکسلیوں کے ساتھ سیکوریٹی فورسس کی مڈبھیڑ میں 8 نکسلی مارے گئے، جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

پولیس افسر کے مطابق نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورس نے سرحدی اضلاع کی پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ ابوجھماڑ کے کُتُل فارسبیدہ کونڈامیٹا علاقے میں یہ آپریشن گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے، جس میں نارائن پور، کونڈاگاؤں، کانکیر، دنتے واڑہ اضلاع کے ڈی آر جی، ایس ٹی ایف آئی ٹی بی ایف کے جوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سلامتی دستوں نے نکسل علاقوں میں کئی آپریشن شروع کر دیئے ہيں۔ چھتیس گڑھ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مسلسل نکسل مخالف آپریشن میں اس سال اب تک 120 سے زیادہ نکسلی مارے جا چکے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں آئی اے ایس افسروں کے تبادلے،20 اضلاع کو ملے نئے کلکٹرس

Read Next

اتراکھنڈ ، ندی میں گرا ٹیمپو ٹریولر ، 12 افراد کی موت، 14 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular