
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب ضلع کے کیشوپٹنم گاوں کے قریب کریم نگر۔ورنگل قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی لاری کا ان کی بائیک سے تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں 16سالہ اروند چاری اور 18سالہ پی مہیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کے کوتہ گٹو سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کریم نگر ضلع سے ورنگل ضلع کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مہیش نے انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کی تھی جبکہ اروند چاری نے ایس ایس سی کامیاب کیاتھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔