لوک سبھا الیکشن،بی آر ایس نے مزید 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

حیدرآباد۔ بی آرایس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے تلنگانہ سے مزید 4 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر راو نے امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دے دی ہے۔

ورنگل سے ڈاکٹر کڈیم کاویہ کاویہ سابق نائب وزیراعلیٰ کڈیم سری ہری کی دختر ہیں اور چیوڑلہ سے کاسانی گیانیشور مدی راج، مدی راج تلگودیشم پارٹی کے ریاستی صدر رہے چکے ہیں،ٹکٹ دیا ہے،چیوڑلہ کے موجود ہ پارلیمنٹ کو بی آر ایس نے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ اسی طرح ظہیر آباد کے بی آر ایس ، رکن پارلیمنٹ نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس لئے پارٹی نے ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ سے انیل کمارکو امیدوار بنایا ہے۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے باجی ریڈی گووردھن کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ نظام آباد سے گزشتہ الیکشن میں کے سی آر کی دختر کویتا کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ کویتا پہلی مرتبہ وہ کامیاب ہوئیں تھیں دوسری مرتبہ انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بی آرایس سربراہ نے عوامی نمائندوں اور پارٹی قائدین کے علاوہ مقامی قائدین سے مشاورت کے بعد ان چار امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مہاراشٹرا کے تاریخی شہر احمد نگر کا نام بھی تبدیل

Read Next

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی نے 72 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی، تلنگانہ سے 6 نام شامل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular