
حیدرآباد۔ شہر کے ایل بی نگرعلاقہ میں ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ راک ٹاؤن کالونی کے قریب میاں بیوی فٹ پاتھ پر بھیک مانگ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ ہفتہ کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہر نے بیوی کا گلا چھری سے کاٹ کر اس کا قتل کردیا۔
اتوار کی صبح مقامی لوگوں نے ایل بی نگر پولیس کو خاتون کی لاش کی اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور آس پاس کے علاقوں کا معائنہ کیا جہاں یہ قتل ہوا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ مقتول خاتون کی شناخت جیوتی کے طورپرکی گئی ہے۔ قتل کے بعد بھکاری خاتون کا شوہرفرارہوگیا۔ پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔