
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آٹو الٹنے سے 11مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کنڈاگٹو گھاٹ روڈ پر ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ ڈرائیور نے آٹو کا توازن کھودیا اور یہ آٹو الٹ گیا۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس موقع پر پہنچی کر ضابطہ کی کارروائی کی۔ زخمیوں کی شناخت منچریال ضلع کے مائیدری پیٹ،لکشٹی پیٹ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔