
بی آر ایس پارٹی کے کار گذار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی مستقبل کے ایک ناتھ شنڈے ہے۔ کریم نگر میں پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔ کیونکہ یہ ریونت ریڈی کی کانگریس ہے۔ معمولی کانگریس نہیں ہے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات کے بعد ریونت ریڈی ایک ناتھ شنڈے کے نقش قدم پرچلتے ہوے 15 ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوجایں گے۔