حیدرآباد میں حوالہ کے 50 لاکھ ضبط

حیدرآباد۔ شہر میں 50 لاکھ روپئے حوالہ کی رقم ضبط کرلی گئی۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر یہ کاروائی اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پورنے انجام دی۔ پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ بڑے

پیمانے پر حوالہ کی رقم منتقل کی جارہی ہے۔ پولیس نے رائے درگم علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی۔ اس دوران ایک کارکو روک کرتلاشی لینے پر اس گاڑی سے 50 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ رقم سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر پولیس نے رقم کو ضبط کرلیا۔

رقم منتقل کرنے والے شخص کی شناخت وکرم کے طورپرکی گئی ہے جو یہ رقم حیدرآباد سے مہاراشٹرا لے جارہا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی جے پی کو حیدرآباد کے علاقہ موسیٰ پیٹ کے نام پر بھی اعتراض

Read Next

گورنر کوٹہ ایم ایل سی انتخابات ۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular