
حیدرآباد۔ جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روس نے فلک نما سرکل کے سینئر اسسٹنٹ ستیہ نارائنا کو نان اویلبلیٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر معطل کردیا ہے۔ فلک نما سرکل آفس سے اس طرح سے تقریباً 80 سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
میئر گدوال وجے لکشمی نے اس معاملہ میں شخصی دلچسپی لیتے ہوئے کمشنرجی ایچ ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
اس کے ساتھ ہی جی ایچ ایم سی ہیڈکوارٹر کے چار عہدیداران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے چارمینار زون میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر سینئر اسسٹنٹ ستیہ نارائنا کو معطل کیا گیا۔