
پاکستان کے وزیراعظم کے طورپر شہباز شریف مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں ۔ شہباز شریف جو مسلم لیگ این اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں انہوں نے اتوار کے دن قومی اسمبلی میں منعقدہ ووٹنگ میں جملہ 336 ووٹوں میں سے 201 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی سے وزیراعظم کےامیدوار عمر ایوب خان کو صرف 92 ووٹ حاصل ہوئے۔ ووٹنگ کے موقع پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے نعرہ بازی کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ دیکھا گیا۔
شہباز شریف کل ملک کے صدارتی محل میں پاکستان کے 33 ویں وزیراعظم کے طورپر حلف لیں گے۔ شہباز شریف کا وزیراعظم کے طور پر پہلا دور صرف 16 ماہ تک محدود رہا۔ 16 ماہ کے مختصر عرصہ کے لیے وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی شہباز شریف ایک اچھے منتظم کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔