
مدھیہ پردیش میں رونما دلخراش سڑک حادثہ میں جہاں 14 افراد کی موت ہوگئی وہیں 20 زخمی بتائے گئےہیں۔ یہ حادثہ ضلع ڈنڈوری کے بڈجھر گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ویان کھائی میں گرپڑی۔
پولس ذرائع کے مطابق کل رات دیر گئے پک اپ گاڑی کھائی میں الٹ گئی جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو شاہ پورہ اور ڈنڈوری کے ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا۔ گاڑی میں سوار افراد ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔
حادثہ کے وقت گاڑی میں تقریباً 34 افراد سوار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ اورحادثہ میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا”مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ ایشوران کو اس مشکل وقت میں ہمت دے۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔