
اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے حیدرآباد چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (سی ڈی پی او) سری دیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے سی بی حکام نے بتایا کہ خاتون عہدیدار کو کریم نگر عدالت میں پیش کیا گیا اور ریمانڈ پر دے دیا گیا۔
عہدیداروں نے واضح کیا کہ وہ عادل آباد ضلع کے جینور میں بطور سی ڈی پی او کام کرتے ہوئے فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث تھی۔ آروگیہ شری دودھ کی سربراہی کے اخراجات سے متعلق نقلی انڈینٹ تیار کرکے نقد رقم حاصل کرنے کا تحقیقات میں پتہ چلا ہے۔