تلنگانہ:منچریال میں سرجری کے بعد خاتون کی موت

بچہ دانی کو نکالنے کی سرجری کے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا۔ خاتون جس کی شناخت چینور منڈل کے بوٹی گوڈم گاوں کی رہنے والی جے مدھونکا کے طورپر کی گئی ہے، کو تین دن پہلے پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اس پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔

ڈاکٹرس نے بتایا کہ بچہ دانی نکالنے کیلئے اس کی سرجری کرنی پڑے گی۔ بدھ کی دوپہر کو اس کی سرجری کی گئی۔اس خاتون نے جمعرات کی صبح سانس لینے میں تکلیف اور سینہ میں درد کی شکایت کی۔اس نے اسپتال میں صبح 6بجے آخری سانس لی۔

اس کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کی وجہ سے خاتون کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے اسپتال کے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں لڑکا ہلاک

Read Next

تلنگانہ : ضلع نلگنڈہ کے ایک کھیت میں مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular