راجیو گاندھی قتل واقعہ کے مجرم کی قلب پرحملہ سے موت

آنجہانی سابق وزیراعظم ہند راجیو گاندھی قتل واقعہ کے مجرم کی قلب پر حملہ سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 56 سالہ ستھیندر راجہ عرف سنتھان کو خرابی صحت کی بنا پر تمل ناڈو کے چینائی واقع راجیو گاندھی جنرل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً چار بجے اس کے قلب پر حملہ ہوا، سی پی آر کے ذریعہ اسے ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی اورپھرہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ ہاسپٹل کے ڈین ای تھیرانی راجن نے بتایا کہ سنتھان کا یہاں لیور فیل ہونے کے بعد علاج چل رہا تھا لیکن آج صبح 7.50 بجے اس کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ سزا کاٹنے کے بعد سپریم کورٹ نے سنتھان کی رِہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ حالانکہ سری لنکا جلاوطنی کے لیے اسے دیگر رِہا مجرموں کے ساتھ تریچی اسپیشل کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتہ ہی وزارت خارجہ کے تحت فارنرس ریجنل رجسٹریشن آفیسر (ایف آر آر او) نے سنتھان کے سری لنکا جلاوطنی کے لیے ایمرجنسی سفری دستاویزوں کو منظوری دی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

باپ کے ہاتھوں شرابی بیٹے کا قتل

Read Next

چیف منسٹرہماچل پردیش کا مستعفیٰ ہونے کی خبروں پر رد عمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular