
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی ارویند نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے پر جہنم میں جائیں گے۔اس کے برعکس بی جے پی کو ووٹ دینے پر جنت میں جائیں گے۔
بی جے پی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس ملک کے لئے کافی احسان کئے ہیں خاص طور پر مسلمانوں کی فلاح وبہبود پر بھی کام کئے۔ تین طلاق کو ختم کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عزت کی زندگی عطا کی ہے
ڈی ارویند نے کہا کہ یہ مودی حکومت ہی ہے خو تمہیں مفت اناج، مفت علاج، شادی مبارک کی رقم ، سیلف ہیلپ گروپ کے قرض دے رہی ہے مدھرا لون نوجوانوں کو دے رہے ہیں اتنا سب کرنے کے بعد اگر تم لوگ کانگریس یا بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو اوپر والا تمہیں جہنم میں لے جائےگا
ڈی ارویند کا کہنا ہےکہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اس کو چھید مت کرو۔جنت حاصل کرنا ہے تو جو اپنے ملک کی خدمت کررہا جو ملک کی حفاظت کررہا ہے ان کو ووٹ دے کر مدد کرنا ورنہ تم کو اوپر والا بھی معاف نہیں کرے گا ۔