تعلم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے لڑکی پولیس سے رجوع

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک لڑکی نے تعلیم کے حق کو حاصل کرنے کیلئے پولیس سے رجوع ہوئی ۔ لڑکی اسکی شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس میں شیکایت کی ۔ لڑکی نے کہاکہ وہ ابھی شادی کرنا نہیں چاہتی بلکہ پڑھناچاہتی ہے۔اس کے والدین اس پر شادی کیلئے دباو ڈال رہے ہیں۔

جگتیال رورل منڈل پولاسادیہات کی رہنے والی 20سالہ لڑکی کی شادی اس کے والدین نے رائیکل کے ایک گاوں کے رہنے والے نوجوان سے طئے کردی تھی۔اس کی منگنی 26فروری کو ہونے والی تھی۔

لڑکی پولیس سے رجوع ہوئی اورکہا کہ وہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہی ہے اور وہ مزید تعلیمی سفر جاری رکھنے کا اردہ رکھتی ہے اور وہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔اس پر پولیس نے اس کے والدین کی کونسلنگ کی جس پر وہ اس کی شادی کو منسوخ کرنے اور اس کے تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے راضی ہوگئے۔اس طالبہ کو سکھی سنٹرمنتقل کردیاگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ۔ایک ہلاک۔چارافرادشدیدزخمی

Read Next

نامزد عہدوں کو پُرکرنے کانگریس حکومت کی توجہ، ٹکٹ سے محروم لیڈروں اور پارٹی کیلئے کام کرنے والوں کو اولین ترجیح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular