
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے نیال کل میں کشتی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔بڑے پیمانہ پر منعقدہ ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
یہ مقابلے کافی دلچسپ جن میں متحدہ میدک ضلع کے ساتھ ساتھ کرناٹک اور مہاراشٹر کے 100 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ کولہاپور، مہاراشٹر کے لنگاراجو نے اس میں کامیابی حاصل کی۔ منتظمین کی طرف سے 20,000 نقد اور چاندی کا تمغہ پیش کیا گیا۔