
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ایک تصویر پر انوکھے انداز کا کیپشن لکھتے ہوئے سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں کی توجہ حاصل کرلی۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک شخص کی بائیک چلاتے ہوئے تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا”آپ کا ٹوٹل ایک ہزارروپئے ہو گیا ہے، یوزرچارجس ایکسٹرا“۔
تصویر میں ایک شخص بغیر ہیلمٹ بائیک چلارہا ہے اور بائیک چلانے کے دوران سل فون کا بھی استعمال کررہا ہے۔ یہ کیپشن مشہور میم سے ملتاجلتا ہے۔