
منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران کار کی بائیک کوٹکر کے نتیجہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب تلنگانہ کے ضلع میدک کی قومی شاہراہ نمبر161کے قریب پیش آیا۔
تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے ، کار پر کنٹرول کھودیا اور یہ کار بائیک سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت باچارم گاوں سے تعلق رکھنے والے پربھاکر، جی مہیش، اے سریکانت کے طورپر کی گئی ہے۔