
آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم نے بین الاقوامی میری ٹائم ایونٹ۔ میلان 2024 کی میزبانی کی۔ تقریباً 50 ممالک کے وفود،19 سے 27 فروری جاری رہنے والے میلان مشق کے 12ویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
بحری مشق میں دوست بیرونی ممالک کے 15بحری جہاز اور ایک میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ حصہ لے رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے تقریباً 20 بحری جہاز، بشمول طیارہ بردار جہاز وکرانت اور وکرمادتیہ کے علاوہ تقریباً 50 طیارے اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس مشق میں انٹرنیشنل سٹی پریڈ، انٹرنیشنل میری ٹائم سمینار،میلان ٹیک ایکسپو، میلان ولیج، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج اور ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز شامل ہیں۔