
بی آر ایس کے رکن اسمبلی کوشک ریڈی نے کہا ہے کہ ووٹ برائے نوٹ کیس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کا بہت جلد جیل جانا یقینی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ اسمبلی میں ریونت ریڈی کے غیر پارلیمانی الفاظ الفاظ کا استعمال افسوسناک ہے۔
کانگریس حکومت کا دعویٰ ہے کہ کے سی آر دور حکومت میں تقرر ہونے والے ملازمتوں کو انھوں نے دیا ہے کوشک ریڈی نے کانگریس حکومت سے سوال کیا کہ ملازمتوں پر تقررات کا نوٹیفکیشن کب دیا گیا؟ اور تقررات کب ہوئے ؟
کوشک نے کہا کہ بی آر ایس چاہتی ہے کہ کانگریس حکومت 5 سال کام کرے۔لیکن کانگریس پارٹی میں وزراء اور ایم ایل اے کی جانب سے ریونت ریڈی کا تختہ پلٹنے کا امکان ہے۔ ریونت ریڈی کانگریس پارٹی میں یکناتھ شنڈے بنیں گے۔
ووٹ برائے نوٹ کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے، ریونت ریڈی کو مزید چھ ماہ میں سزا ہونا یقینی ہے ریونت ریڈی ایک پیتھولوجیکل جھوٹا شخص ہے جو ہر وقت جھوٹ بولنے کو اپنا کام بناتا ہے اسے پیتھولوجیکل جھوٹا کہا جاتا ہے۔انھوں نے سابق وزیر ہریش راؤ پر کیے گئے ریمارکس کی مذمت کی۔