
ٹیچر کی جانب سے کی گئی پٹائی پر بےعزتی محسوس کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں آندھراپردیش کے انکاپلی میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ اس طالب علم کی شناخت انٹرمیڈیٹ سال اول کے طالب علم ایم ومشی کے طورپر کی گئی ہے جس نے پھانسی لے لی۔
اس طالب علم کے والدین نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی ہراسانی کے سبب اس طالب علم نے یہ انتہائی اقدام کیا۔انہوں نے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کی گیٹ کے قریب احتجاج کیا۔طلبہ تنظیموں نے اس احتجاج کی حمایت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے طالب علم کے والدین اوردیگر کو وہاں سے ہٹادیا۔